سرینگر // ڈپٹی انسپکٹر جنرل وسطی کشمیر غلام حسن بٹ نے وسطی کشمیر میں تعینات 63 پولیس اہلکاروں کے حق میں انسیٹیو پرموشن کے احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل وسطی کشمیر غلام حسن بٹ نے وسطی کشمیر کے سرینگر ،بڈگام ،گاندربل ،لہیہ اور کرگل میں تعینات47ہیڈ کانسٹیبلوں اور6 1سلیکشن گریڈ کانسٹیبلوں کے حق میں انسیٹیو پرموشن کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے ترقی پانے والے پولیس اہلکاروں اور اُن کے اہل خانہ کو مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ ترقی پانے والے اہلکا ر لوگوں کی فلاح وبہبود کیلئے ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی جاری رکھیں۔