سرینگر//کشمیر مسئلے کے حل کےلئے پی ڈی پی نے ہمیشہ غیر مشروط بات چیت کرنے پر زور دیتے ہوئے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ اس کےلئے ریاست کے تمام متعلقین کے ساتھ بات کی جائے ۔پارٹی کے نائب صدر سرتاج مدنی نے اپنے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی پی ہمیشہ غیر مشروط بات چیت کے حق میں ہے ۔وزیر داخلہ کی جانب سے کشمیر مسئلے کے حل کےلئے آئین کے دائرے میں مشروط بات چیت کے معاملے پر دئے گے بیان کے بعد سرتاج نے کہا کشمیر مسئلے پر بات چیت کےلئے شر ط رکھنے سے تبادلہ خیال کے تمام راستے بند ہو جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ یہ بیان پی ڈی پی اور بی جے پی کے بنائے گئے ایجنڈا آف الائنس کی روح کے خلاف ہے ۔انہوں نے کہا کہ مشروط مذاکرات سے پاکستان خودبخدبات چیت سے خارج ہو جائے گا اور اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت اصلیت کو نظر انداد کر رہا ہے کہ پاکستان کے بغیر کشمیر کا کوئی بھی مکمل حل نہیں ہے۔ مدنی نے کہا کہ پی ڈی پی اور بی جے پی اگر ایجنڈا آف الائنس سے باہر کوئی بات کریں گے تو انہیں نہ صرف لوگوں کے اعتماد سے ہاتھ دونا پڑھے گا بلکہ سیاسی وسائل کے ذریعہ کسی بھی مشق کے امکانات کو روک دے گا۔انہوں نے بھارت کے وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ ایجنڈا آف الائنس کو جلد از جلد عمل درامد کریں اور ساتھ میں انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ وزیر داخلہ کے اس بیان سے ایجینڈا آف الائنس پر کوئی اثر نہیں پڑھے گا ۔