جموں//شعبہ اسلامک اسٹڈیز ، اردو یونیورسٹی میں ڈپلومہ ان اسلامک اسٹڈیز میں داخلے جاری ہیں۔ یہ کورس صرف حیدر آباد کیمپس کے اندر جزوقتی طور پر فراہم ہے ، دو سمسٹرز پر مشتمل اس ایک سالہ کورس کے تحت ہفتہ کے تین دنوںمیںدو گھنٹے‘ ساڑھے تین تا ساڑھے پانچ بجے شام کے اوقات میں تعلیم دی جائے گی۔ اس کورس کے نصاب میں اسلام کے عقائد، سیرت نبوی ﷺ، فقہی مسائل اور دین کی ضروری تعلیمات کے ساتھ مکمل قرآن کریم کے ترجمہ اور عربی گرامر و قرآنی عربی کی تعلیم شامل ہے۔کورس میں داخلہ کی اہلیت دسویں یا مماثل سند ہے۔ شہر حیدرآباد کے مرد و خواتین کے لئے ترجمہ قرآن سیکھنے کا سنہر ا موقع فراہم ہے۔ داخلہ صرف آن لائن ہے ، جس کی آخری تاریخ 10؍ اگست 2017ہے۔ داخلہ کے لئے مانو کی ویب سائٹ www.manuu.ac.in پر سہولت اور رہنمائی دستیاب ہے۔ ضرورت پر درج ذیل نمبرات ، فون شعبہ: 040-23008364 ، موبائیل محمد سراج الدین: 09899189028 ، اور محمد فہیم اختر 9885775629 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے-