شبیر حسین سلاریہ کے انتقال پر نیشنل کانفرنس کا اظہارِ تعزیت

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 سرینگر//نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور کارگذار صدر عمر عبداللہ نے سابق راجیہ سبھا ممبر شبیر حسین سلاریہ کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دونوں لیڈران نے کہا کہ سلاریہ ایک ماہر قانون دان ہونے کے ساتھ ساتھ عوامی شخصیت کے مالک تھے۔ مرحوم کی قانونی صلاحتیں مدنظر رکھ کر مرحوم  شیخ محمد عبداللہ نے اپنے دورِ حکومت میں انہیں ریاست کے ایڈوکیٹ جنرل کے عہدے پر فائز کیا تھا جبکہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنے دورِ حکومت میں انہیں اس عہدے پر قائم رکھا۔ اس کے علاوہ مرحوم نیشنل کانفرنس کی طرف سے خطہ پیرپنچال کیلئے راجیہ سبھا کے ممبر بھی تھے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال، صوبائی صدور ناصر اسلم وانی، دیوندر سنگھ رانا ،ترجمان جنید عظیم متو اورنیشنل کانفرنس کی لیگل سیل نے اس سانحہ ارتحال پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعای۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *