ڈورو سب ڈسڑکٹ اسپتال منتقل کر نے کا قضیہ

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
ڈورو//ڈورو شاہ آباد میں حکومت کی جانب سے سب ڈسڑکٹ اسپتال کو ماڈرن اسپتال میں ضم کر نے کے خلاف قصبہ میںدی گئی غیر معینہ ہڑتال وزیر صحت کی یقین دہانی کے بعد ختم کر دی گئی ۔ بعد نماز جمعہ بخشی پارک میں علاقہ کے کئی سماجی تنظیموں کاپر امن احتجاج منعقد ہوا اور یک زباں ہوکرحکومت سے اپیل کی کہ وہ فیصلہ پر نظر ثانی کر ے ۔اس بیچ ڈورو ٹریڈ یونین کے صدر مسعود احمد بودا نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ حکومت 70سالہ پرانے سب ڈسرکٹ اسپتال کو ماڈرن اسپتال میں ضم کر نے جارہی تھی تاہم شاہ آباد کے عوام نے حکومت کے فیصلے کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی ہفتہ سے قصبہ میں غیر معینہ ہڑتال کر نے کا فیصلہ کیا تھا تاہم وزیر صحت کی یقین دہانی کے بعد اب ہڑتال کا فیصلہ واپس لیا جارہا ہے۔ادھر زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعلی محبوبہ مفتی ہفتہ کو قصبہ میں 13کروڑ روپے سے تعمیر ہوئے ماڈرن اسپتال کو عوام کے نام وقف کر نے جارہی تھی تاہم عوام اور حکومت کے بیچ چل رہی رسہ کشی کے سبب تقریب فی الحال ملتوی کر دی گئی ہے ۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *