راولپنڈی // پاکستان کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں جانی و مالی نقصان کے باوجود بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لیپا سیکٹر کے گاو¿ں گھی کوٹ اور مندال میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، جہاں لوگ نماز جمعہ کی تیاری کر رہے تھے۔بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق اور 4 شہری زخمی ہوئے۔پاک فوج نے اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا، جس سے 3 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، جبکہ بھارت کی 3 چوکیاں بھی تباہ ہوگئیں۔بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج اپنی معصوم شہری آبادی کے ساتھ کھڑی ہے اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ اور مو¿ثر جواب دیتی رہے گی۔