ڈوڈہ اور کولگام میں سڑک حادثات

Kashmir Uzma News Desk
4 Min Read
 ڈوڈہ،کولگام //بٹوت ۔کشتواڑ شاہراہ پر پل ڈوڈہ کے قریب ایک ٹاٹا سومو کو پیش آئے ایک المناک حادثہ میں تین افراد کے دریا میں غرقآب ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ایس ایس پی ڈوڈہ محمد شبیر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ چرالا سے ڈوڈہ کی طرف جا رہی ایک ٹاٹا سوموزیرِ نمبر JK06/5074پل ڈوڈہ سے گیارہ کلومیٹر کی دوری پر واقع گڑسو کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی اور شاہراہ سے لڑھک کر سیدھے دریائے چناب میں جا گری اور اُس میں سوار ڈرائیور اور گاڑی کے مالک سمیت تین افراد غرقاب ہو گئے۔ڈرائیور کی شناخت روی کمار ولدِ روشن لال ساکنہ چرالا اور گاڑی کے مالک کی اشتیاق احمد ولدِ منظور احمد ساکنہ چرالا جو پیشے کے لحاظ سے ایک اسکول ٹیچر تھے،کے بطور ہوئی ہے جب کہ تیسرے شخص کو تا حال شناخت نہیں کیا جا سکا ہے۔ حادثے کی خبر سُنتے ہی پولیس،فوج،چناب بچاﺅ کاری ٹیم کے رضا کار اور لوگوں کی بھاری تعداد جائے حادثہ پر پہنچی اور غرقاب ہونے والوں کی تلاش شروع کر دی مگر شام دیر گئے تک کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔یہ حادثہ شام کے پونے چھ بجے کے قریب پیش آیا اور چھ بجے تک ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا تھا مگر دریا کے تیز بہاﺅ میں کے سامنے سب بے بس نظر آ رہے تھے۔بتایا جاتا ہے کہ گاڑی میں چار افراد سوار تھے جن میں سے ایک سوئی گواڑی کے مقام پر اُتر گیا تھا۔ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ بھوپندر کمار اور ایس ایس پی ڈوڈہ محمد شبیر نے جائے حادثہ پر پہنچ کر بچاﺅ کاروائی کی براہِ راست نگرانی کی۔ایس ایس پی نے کہا کہ اندھیرا چھا جانے کے ساتھ ہی ریسکیو آپریشن صبح تک کے لئے روک دیا گیا ہے اور صبح سات بجے غرقاب ہونے والوں کی تلاش دوبارہ شروع کی جائے گی۔ادھر قیمو سے 2 نوجوان ایک موٹر سائکل پر سوار ہوکر کلگام کی طرف جارہے تھے کہ گفہ بل کے مقام پر مخاطب سمت سے آرہی ایک ماروتی کار سے وہ ٹکراگئے۔ جس کے نتیجے میں دونوں نوجوان شدید زخمی حالت میں وہیں پر گر پڑے اگر چہ دونوں کو زخمی حالت میں پہلے پیبلک ہیلت سینٹر کئی مو میں علاج و معالجہ کیلئے داخل کیا گیا مگر زخمیوں کی حالت دیکھ کر انہیں ضلع اسپتال اننت ناگ منتقل کیا گیا جہاں سے مزمل احمد ڈار ولد محمد اکبر ڈار ساکنہ بٹہ تاچھلو کو سرینگر منتقل کیا گیا جہاں وہ شام دیر گئے زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا ۔ مزمل احمد گیارویں جماعت کا طالب علام تھا جبکہ دوسرا نوجوان دانش احمد ڈار ولد نظیر احمد ساکنہ بٹہ تاشلو زیر اعلاج ہے۔ پولیس نے معاملہ کی نصبت کیس درج کر کے مفرور ماروتی گاڑی اور اس کے ڈرائیور کی تلاش شروع کی
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *