پلوامہ // ٹہاب پلوامہ کے نزدیک جمعہ کی شام تیندوے نے ایک چھ سالہ بچے کو نوالہ بنایا۔معلوم ہوا ہے کہ عازم حمید ولد عبدالحمید پڈر ساکن بانڈر پورہ ٹہاب پلوامہ اپنے صحن میں کھیل رہا تھا کہ اس دوران وہاں ایک تیندوا نمودار ہوا اور وہ مذکورہ بچے پر جھپٹ پڑا اور اسے اپنے ساتھ لے گیا۔اس موقعہ پر گاﺅں میں کہرام مچ گیا اور لوگ تیندوے کے پیچھے دوڑ پڑے لیکن شام دیر گئے تک بچے کا کوئی اتہ پتہ نہیں چل سکا تھا۔