گول// سنگلدان نیابت میں لوگوں نے پی ایچ ای کے خلاف نعرے بلند کئے اورمحکمہ پرالزام لگاتے ہوئے کہا کہ محکمہ کی طرف سے عوام کو گندہ پانی سپلائی کیا جارہا ہے جبکہ صاف پانی جوپہلے عوام کوفراہم کیا جاتا تھا وہ اب ریلوے والوں کوسپلائی کیا گیا ۔بٹ محلہ، باندن، نائک محلہ وغیرہ جس میں تقریباً چار سو گھر ہیںتمام لوگوں کوپینے کے پانی کی شدیدقلت پائی جا رہی ہے ۔اس موقعہ پر موجود لوگوں نے محکمہ پی ایچ ای کے خلاف نعرے بازی کی اور کہا کہ اگر ہمارے مسئلے کی طرف دھیان نہیں دیا گیا ہم سڑکوں پراُتر آئیں گے ۔مظاہرین کاکہنا ہے کہ محکمہ کئی ماہ سے عوام کوگندہ پانی پلاتا ہے جو مال مویشیوں کے لئے بھی مضر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں پی ایچ ای کے جے ای اور دوسرے آفیسران سے بھی التجاء کی تھی لیکن انہوں نے اسکی طرف کوئی دھیان نہیں دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ گندہ پانی پینے کی وجہ سے لوگ کئی بیماریوں میںمبتلاہوگئے ہیں۔مقامی لوگوںکاکہنا ہے کہ بیس دن سے پانی بند پڑا ہوا ہے جے وغیرہ سے بات کی لیکن وہ یہاں نہیں آیا محکمہ کاکوئی آفیسر یا ملازم یہاں نہیں آتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ جو عوام کو پانی سپلائی کیا گیا ہے وہ بہت ہی غلیظ ہے اور اصل پانی ریلوے والوں کاسپلائی کیا گیا ہے شائد انہوں نے ریلوے والوں سے کچھ لیا ہو گا اس لئے ایسا کیاگیا۔