نئی دہلی //سپریم کورٹ نے دو پولیس افسروں این کے امین اور ترون باروٹ کو جو عشرت جہاں انکاونٹر کیس میں ملزم ہیں، پھر سے ملازمت پر مامور کرنے کے خلاف عرضی پر آج گجرات حکومت سے جواب طلب کیا ہے ۔ .داخل کردہ عرضی پر چیف جسٹس جگدیش سنگھ کھیھر کی صدارت والی سپریم کورٹ کی بنچ نے گجرات حکومت سے جواب طلب کیا ہے ۔عرضی میں سابق آئی پی ایس افسر راہل شرما نے الزام لگایا ہے کہ دو پولیس افسروں این کے امین اور ترون باروت کو بالترتیب گجرات کے تاپی ضلع میں پولیس سپرنٹنڈنٹ اور ریلوے میں پولیس سپرنٹنڈنٹ کے طور پر بحال کیا گیا ہے ۔درخواست گزار نے الزام لگایا ہے کہ امین کو سہراب الدین شیخ اور عشرت جہاں فرضی انکا¶نٹر کیس اور باروت کوصادق زمان اور عشرت جہاں کیس میں مقدمہ کا سامنا ہے ۔ سہراب الدین انکاونٹرمعاملے میں امین کو بری کر دیا گیا ہے ۔دونوں پولیس افسروں کو پولیس فورس کے ساتھ معاہدے کی بنیاد پر دوبارہ کام پر لگا یا گیا ہے ۔