واشنگٹن// امریکہ میں ٹور آپریٹ کرنے والی دو ایجنسیوں کے مطابق امریکہ اپنے شہریوں کو شمالی کوریا کا سفر کرنے پر پابندی عائد کرے گا۔کوریو ٹورز اور ینگ پائنیر ٹورز کا کہنا ہے کہ اس پابندی کا اعلان 27 جولائی کو کیا جائے گا اور یہ پابندی ایک ماہ کے لیے ہو گی۔دوسری جانب امریکی حکومت نے اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔ینگ پائنیر ٹورز نامی ایجنسی امریکی طالب علم اوٹو وارمبیر کو لے کر شمالی کوریا گئی تھی۔اوٹو وارمبیر نامی طالب علم کو بعد میں شمالی کوریا میں گرفتار کر کے 15 سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا تھا۔ انھیں جون میں کومے کی حالت میں امریکہ واپس بھیجا گیا جہاں چند دنوں بعد ان کا انتقال ہو گیا تھا۔چین کی کمپنی نے بعد میں اعلان کیا تھا کہ وہ امریکی شہریوں کو شمالی کوریا لے کر نہیں جائے گی۔چین کی کمپنی کی جانب سے جمعے کو جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق 'ہمیں ابھی مطلع کیا گیا ہے کہ امریکی حکومت اپنے شہریوں کو اب ڈی پی آر کے (شمالی کوریا) کا سفر کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔بیان کے مطابق 'امید کی جا رہی ہے کہ اس پابندی کا اعلان 27 جولائی کو کیا جائے گا اور یہ ایک ماہ کے لیے ہو گی۔ 30 دن کیگریس پریڈ کے اختتام کے بعد شمالی کوریا کا سفر کرنے والے کسی بھی امریکی شخص کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا جائے گا۔ینگ پائنیر ٹورز کے رون بیرڈ نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کی کمپنی کو شمالی کوریا میں امریکی افیئرز کی دیکھ بھال کرنے والی سویڈش سفارت خانے کی جانب سے اس بارے میں مطلع کیا گیا۔سویڈش سفارت خانہ اب شمالی کوریا کو چھوڑنے والے امریکی سیاحوں کی تعداد کو چیک کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق تین امریکی شہری شمالی کوریا کی حراست میں ہیں۔