جموں //گھگوال کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ نے غیر حاضری کی پاداش میں 11ملازمین کو معطل کر دیا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایس ڈی ایم گھگوال نارائن دت شرما نے لوگوں کی طرف سے کی جانے والی شکایات کے پیش نظر جمعہ کے روز دو اسکولوںکا اچانک معائینہ کیا جس دوارن بلا اجازت غیر حاضر پائے گئے اساتذہ کو فوری طور پر معطل کر کے انہیں اپنے دفتر کے ساتھ منسلک کر دیا۔ انہوں نے ہائی اسکول نچلا کے دورہ کے دوران 10اساتذہ کو غیر حاضر پایا جب کہ ہائی اسکول رتنا پور میں بھی ایک ماسٹر غیر حاضر پایا گیا۔ ان کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے ۔