تیندوے کے حملے میں لقمہ اجل کمسن بچے کی لاش جھاڑیوں سے برآمد

Kashmir Uzma News Desk
3 Min Read
 پلوامہ // ٹہاب پلوامہ کے نزدیک جمعہ کی شام تیندوے کے ذرےعے نوالہ بنائے گئے کمسن بچے کی لاش برآمد کی گئی ہے۔6 سالہ عازم حمید ولد عبدالحمید پڈر ساکن بانڈر پورہ ٹہاب پلوامہ اپنے صحن میں کھیل رہا تھا کہ اس دوران وہاں ایک تیندوا نمودار ہوا اور وہ مذکورہ بچے پر جھپٹ پڑا اور اسے اپنے ساتھ لے گیا۔اس موقعہ پر گاﺅں میں کہرام مچ گیا اور لوگ تیندوے کے پیچھے دوڑ پڑے لیکن شام دیر گئے تک بچے کا کوئی اتہ پتہ نہیں چل سکا تھاتاہم سنیچر کو اس کمسن بچے کی لاش نزدیکی جھاڑیوں سے برآمد کی گئی ۔اس کی لاش کو بعد میں ڈسٹرکٹ اسپتال پلوامہ میں پوسٹ مارٹم کیلئے لایا گیا ۔اس واقعے کو لے کر مقامی آبادی انتہائی غمزدہ ہے ۔دریں اثناء بانہال کے نیل علاقے میں ایک ریچھ کے حملے میں کم از کم تین افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک ٹیچر بھی شامل ہے ۔ مقامی لوگوں نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ کہ ٹیچر فاروق احمد ولد خورشید احمد پڑھار ساکنہ سرنگہ نیل ہائی سکول پرہندر سے واپس اپنے گھر سرنگہ ارہا تھا کہ مکان کے نزدیک ایک ریچھ نے اسے حملہ کرکے زخمی کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ریچھ نے فاروق احمد کا چہرہ شدید زخمی کر دیا ہے اور اسے ہائی سکول پرہندر کے سٹاف نے زخمی حالت میں الوپیتھک ڈسپنسری نیل منتقل کیا جہاں ڈاکٹر اور دیگر انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے زخمی کی معمولی ابتدائی مرہم پٹی کی گئی اور اسے فوری طور پر ایمر جنسی ہسپتال بانہال منتقل کیا گیا ہے۔ خلیل احمد پڑہار نامی ایک عینی شاہد نے بتایا کہ کہ ابھی ریچھ کے حملے میں ب±ری طرح سے زخمی ہوئے فاروق احمد کا خوف لوگوں پر طاری ہی تھا کہ اس خونخوار ریچھ نے راہ چلتے دو اور افراد کو حملہ کرکے زخمی کیا جس میں ایک طالب علم بھی شامل ہے۔ انہوں نے دو مزید زخمیوں کی شناخت نظام الدین گوجر ولد کما گوجر اور محمد رمضان پڑہار ولد بشیر احمد ساکنان سرنگہ، نیل کے طور کی ہے۔ ان دونوں زخمیوں کو بھی بانہال ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *