ریاست کی پائیدار ترقی حکومت کا مشن: میر ظہور

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 سرینگر//جنگلات و ماحولیات کے وزیر مملکت میر ظہور احمد نے کہا ہے کہ ریاست کی پائیدار ترقی موجودہ مخلوط سرکار کا مشن ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کئی چھوٹے بڑے اقدامات کئے جارہے ہیں او ریاست میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں پر شدومد سے کام جاری ہے۔وزیر اپنے حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوںمیں عوامی وفود سے بات چیت کررہے تھے۔ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ جی ایم ڈار اور ضلع انتظامیہ کے کئی اعلیٰ افسران وزیر موصوف کے ہمراہ تھے۔ وزیر نے لیتہ پورہ میں ہائیر سکینڈری سکول کی عمارت کے لئے زمین کا معائنہ کیا۔ اس موقعہ پر مقامی لوگوں نے شاہراہ پر جاری کام کے تعلق سے اپنی شکایات وزیر کی نوٹس میں لائیں۔وزیرنے شاہراہ پر سائن بورڈ نصب کرنے کے لئے کہا تا کہ حادثات کو روکا جاسکے۔
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *