سرینگر//سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کار گزار صدر عمر عبداللہ نے فوجی اہلکاروں کے ہاتھوں پولیس اہلکاروں کی مارپیٹ کے واقعہ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی او ر معاملے کی فوری وضاحت ہونی چاہئے کہ ایساواقعہ رونما کیوں ہوا؟۔انہوں نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹویٹر پر تحریر کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی فوری وضاحت ہو نی چاہئے سب کچھ کیسے ہوا ۔عمر عبداللہ نے کہا ’پولیس اسٹیشن میں فوجی اہلکاروں نے پولیس اہلکاروں کو کیوں مارا پیٹا،اس پر فوری طور پر وضاحت اور کارروائی ہونی چاہئے ‘ ۔