نئی دہلی// وزیراعظم نریندر مودی نے مجاہدین آزادی بال گنگا دھر تلک اور چندر شیکھر آزادکو انکے یوم پیدائش پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔مسٹر مودی نے آج یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ ''بل گنگا دھر تلک اور چندر شیکھر آزاد کے یوم پیدائش پر ہندستان کی جنگ آزادی میں انکی گراں قدر خدمات کے لئے میں انھیں یادکرتاہوں ۔''بال گنگا دھر تلک کی پیدائش 23جولائی 1856 کوہوئی تھی ۔وہ ایک قوم پرست،ماہر تعلیم ، سماجی مصلح ،وکیل اور مجاہد آزادی تھے ۔چندر شیکھر آزاد کی پیدائش 23جولائی 1906 کوہوئی ۔تاریخی اعتبار سے وہ ہندستان کی جنگ آزادی میں ایک اہم مجاہد آزادی تھے ۔ وہ پنڈت رام پرساد بسمل اور سردار بھگت سنگھ جیسے انقلابیوں میں سے ایک تھے ۔یواین آئی