سرینگر//ایک ماہ قبل گگن گیر میں نالہ سندھ میں غرقآب ہوئے 25سالہ ڈرائیور کی لاش آنچار جھیل سے برآمد کی گئی۔ فیاض احمد گورو ولد محمد سلطان ساکنہ بلال کالونی قمرواری 19 جون 2017 کو سونہ مرگ سے سرینگر آرہا تھا اور تویرا گاڑی زیر نمبرJK0IT/9484گگن گیر کے قریب نالہ سندھ میں لڑھک گئی۔ لواحقین نے فیاض گورو کی لاش کی تلاش نالہ سندھ پر ہر جگہ شروع کی تاہم لاش برآمد نہیں ہوسکی۔ اتوار کو آنچار جھیل کے کنارے مقامی لوگوں کی نظر تیرتی ہوئی لاش پر پڑی جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی ۔ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر شناخت کی کارروائی شروع کی اوراس کی شناخت فیاض احمد گورو کے بطور کی گئی۔ قانونی لوازمات کے بعد لاش کو لواحقین کے سپرد کی۔