سرینگر //نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور کارگزار صدر عمر عبداللہ نے پارٹی کے دیرنہ رکن خواجہ حبیب اللہ وانی ساکنہ کلاش پورہ بابہ ڈیم کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔موصوف تحریک محاذ رائے شماری کے ایک بے لوث کارکن بھی تھے۔ انہوں نے سانحہ ارتحال پر جملہ سوگواراں کے ساتھ تعزیت کی اور مرحوم کی جنت نشینی کے لئے دعا کی۔ ادھر جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر نے مرحوم کے گھر جاکر تعزیت پرسی کی اور سوگواراں کی ڈھارس بندھائی اور مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت بھی ادا کیا ۔ ساگر کے ہمراہ بلاک صدر حاجی بشیر احمد وانی حلوائی اور دیگر پارٹی عہدیداراور کارکن بھی تھے۔