بانڈی پورہ+اننت ناگ//بانڈی پورہ پولیس نے ایس ایس پی ذوالفقار آزاد کی نگرانی میں بھنگ کی ایک بھاری کھیپ کو تباہ کیا گیا ۔ نسو بانڈی پورہ میں مصدقہ اطلاع ملنے پر پولیس نے بھنگ کو ضائع کیا ہے ۔ پولیس کے مطابق یہ مہم چار روز تک ضلع بھر میں جاری رہے گی ۔ اس دوران اننت ناگ پولےس نے بحبہاڑہ مےں سنٹرو گاڑی سے چار تھےلے فُکی اور گاڑی ضبط کی۔اےک مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر پولےس پوسٹ سنگم بجبہاڑہ نے چوکی آفےسر کی قےادت اور اےس اےس پی اننت ناگ الطاف احمد خان کی سربراہی مےں پہرو سنگم کے نزدےک ناکہ چکنگ عمل میں لائی ۔ چکنگ کے دوران اےک سنٹر و کار زےرنمبرJK01H-9420 فرار ہوئی۔ پولےس نے سنٹر و گاڑی کا تعاقب کےا اور بابہ محلہ بحبہاڑہ کے نزدےک روک لےا اور گاڑی سے تےن تھےلے فُکی برآمد کئے ۔ پولےس نے اس سلسلے مےں کےس زےر اےف آئی آر نمبر104/2017 زےر دفعہ ´8/20 NDPS درج کرلیا ہے۔