محکمہ ڈرگ اینڈ فوڈ کنٹرول کی کارروائی

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
سرینگر//محکمہ ڈرگ اینڈ فوڈ کنٹرول نے سرینگر اور بڈگام اضلاع میں چیکنگ کے دوران340دکانوں اور کارخانوں کا معائنہ کیا ہے جس دوران غذائی اجناس فروخت کرنے والے 6کارخانوں پر جرمانہ عائد کیا گیاجبکہ 47دکانوں کی لائنسز کو معطل کیا گیا ہے اور 74دکانداروں اور کارخانہ داروں کے خلاف وجہ بتاﺅ نوٹس جاری کئے گئے ۔بازاروں میں لوگوں کو ناقص غذائی اجناس فراہم کرنے کی مسلسل شکایتوں کے بعد محکمہ فوڈ ایند ڈرگ کنٹرول نے ایک مہم چھیڑ دی اور ایسے علاقوں میں دکانوں اور کارخانوں کا معاینہ شروع کیا جہاں سے اس طرح کی شکایتیں موصول ہورہی تھیں ۔ تفصیلات فراہم کرتے ہوئے محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ کنٹرول کے عرفان احمد نے بتایا ” عید سے قبل شروع کی گئی مہم میں سرینگراور بڈگام میںمتعدد دکانداروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی جبکہ ضلع بارہمولہ میں میں بھی مہم جاری ہے“۔ انہوں نے کہا کہ چیکنگ کے دوران سرینگر میں غذائی اجناس تیار کرنے والے 6کارخانہ داروں پر 60ہزار روپے کا جرمانہ عاید کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بڈگام کے مختلف علاقوں میں 334 دکانوں اور کارخانوں کا معائنہ کیا گیا جن میں 74دکانداروں اور کارخانہ داروں کو وجہ بتاﺅ نوٹس جاری کیا گیا ہے جبکہ 47دکانداروں کے لائنسنزمعطل کئے گئے ۔ عرفان احمد نے بتایا کہ قصورواروںکے خلاف فوڈ سیفٹی قوانین کی مختلف سیکشنوں کے تحت کاروائی عمل میں لائی گئی ۔انہوں نے مزیدبتایا کہ محکمہ کی طرف سے شروع کی گئی مہم مختلف اضلاع میں سال بھر جاری رہے گی ۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *