سرینگر //سرینگر پولیس نے قمار بازوں کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے شہرکے مختلف علاقوں سے 7قمار بازوں کو گرفتار کر کے دائو پر لگائی 31 ہزار روپے کی رقم ضبط کر لی ۔خانیار پولیس نے قمار بازوں کے ایک اڈئے پر چھاپہ مار کر 3قمار بازوں مظفر احمد ،محمد اقبال خان اور عاشق حُسین کو گرفتار کر کے دائو پر لگائے 3100 روپے ضبط کئے۔ پولیس نے کیس زیر نمبر 29/2017درج کرلیا۔ ادھرنگین پولیس نے قمار بازوں کے اڈے پر چھاپہ مارکے 2قمار بازوں فاضل احمد خان اور گوہر احمد بٹ کو گرفتار کر کے 1200 روپئے ضبط کئے اور 94/2017 کے تحت کیس درج کرلیا۔اس دوران صفاکدل پولیس نے پندچہ منڈی چھتہ بل کے نزدیک قمار بازوں کے اڈئے پر چھاپہ مار کر دو قمار بازوں کو گرفتار کر کے دائو پر لگائے 14ہزار روپئے ضبط کر لی موقعہ پر چند قمار باز بھاگنے میں کامیاب ہوئے ۔ پولیس نے کیس زیر نمبر 129/2017 درج کر لیا۔