Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

خطہ چناب و پیر پنچال میں ترقیاتی سرگرمیاں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 25, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
جموں//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صدارت میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں خطہ پیر پنچال اور چناب میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا جس دوران جہاں ان اضلاع میں کم رقومات خرچ کرنے کی رپورٹوں پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے صوبائی کمشنر جموں کو خطہ کا تفصیلی دورہ کر کے ترقیاتی پروجیکٹوں کی بہتر عمل آوری میں حائل تمام رکاوٹوں کودُور کرنے کی ہدایت دی وہیںصوبائی انتظامیہ جموں کو پونچھ اور راجوری ضلع کے سرحدی مائیگرینٹوں کے لئے اراضی کی نشاندہی کرنے کے لئے کہا تا کہ ان علاقوں میں قائم سکولوں جنہیں فی الوقت عارضی شیلٹروں کے طور استعمال میں لایا جارہا ہے، میں تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔وزیر اعلیٰ نے ہر اسمبلی حلقہ میں ایک ہسپتال کی نشاندہی کر کے افرادی قوت اور مشینری فراہم کر کے انہیں ماڈل صحت مراکز کے طور فروغ دینے کی ہدایت دی ہے تا کہ عوام کو ضلع ہسپتالوں اور مرکزی شہروں کا رُخ نہ کرنا پڑے۔ ڈوڈہ، کشتواڑ اور رام بن ، ریاسی، پونچھ اور راجوری اضلاع میں جاری مختلف اہم ترقیاتی پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائیزہ لینے کے لئے طلب کی گئی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے ان ہسپتالوں میں تمام تشخیصی سہولیات کی دستیابی کے علاوہ طبی اور نیم طبی عملے کی معقول تعداد کو تعینات کرنے کی ہدایت دی تا کہ ایمرجنسی اور خراب موسم کے دوران عوام کو لمبی مسافت طے نہ کرنی پڑے اور انہیں ان ہسپتالوں میں ہی ضروری علاج و معالجہ فراہم ہوسکے۔انہوں نے صوبائی کمشنر کوذاتی طور تمام ترقیاتی کاموں کی نگرانی کرنے اور ضرورت پڑنے پر مقامی نمائندوں کی مشاورت حاصل کرنے کی بھی ہدایت دی۔ وزیر اعلیٰ نے گول میں 27 کروڑ روپے کی لاگت والے زیر تعمیر ڈگری کالج، ریونیو کمپلیکس اور انڈور سٹیڈیم کے کام میں سرعت لانے اور بمداسہ دیہات میں ہیلتھ سینٹر کی دوسری منزل کی جلد تکمیل کے احکامات دیئے۔انہوں نے تتہ پانی میں سیاحتی سہولیات کو فروغ دینے اور تھاٹرکر میں وِنڈ انرجی کو فروغ دینے کے احکامات بھی دیئے۔ ایک خصوصی ہدایت میں وزیر اعلیٰ نے چیف سیکرٹری بی بی ویاس کو بی آر او عہدیداروں کے ساتھ جلد ایک میٹنگ طلب کر کے بی آر او کی طرف سے عملائے جارہے مختلف پروجیکٹوں پر کام میں سرعت لانے کو یقینی بنانے کے لئے کہا۔وزیر اعلیٰ نے بانہال قصبہ میں ٹریفک جام پر قابو پانے کے لئے پُل کی کشادگی کے احکامات دیئے۔ انہوں نے بانہال۔ ماہو سڑک کے باقی ماندہ کام کی تکمیل کے لئے31 دسمبر کی ڈیڈ لائین مقرر کی۔محبوبہ مفتی نے علاقہ میں6 ڈاک بنگلوں ، مختلف کالجوں، ہسپتالوں اور سکولوں کے کام کی تکمیل کے احکامات دیئے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ کھلینی گرڈ سٹیشن کی تکمیل سے خطہ میں بجلی سپلائی میں معقولیت آئی ہے اور ایک سال کی مدت میں بھلیسہ اور چنگا میں2 مزید گرڈ سٹیشن قائم کئے جارہے ہیں جس سے بجلی کی سپلائی میں مزید بہتری آئی گی۔میٹنگ میں ضلع کے اراکین قانون سازیہ، چیف سیکرٹری بی بی ویاس، مختلف محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں اور دیگر افسران نے شرکت کی جبکہ صوبائی کمشنر جموں ایم کے بھنڈاری اور ان اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں اور ضلع افسروں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے انتظامی سیکرٹریوں کو اکثر فیلڈ دورے کرنے کی ہدایت دی ہے تا کہ زمینی سطح پر ترقیاتی پروجیکٹوں کی عمل آوری یقینی بن سکے اور پروجیکٹوں میں حائل رکاوٹوں کو موقعہ پر ہی دُور کیا جاسکے۔محبوبہ مفتی نے علاقہ میں انسداد سیلاب سے متعلق کاموں کو ترجیح دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کاموں کو سینٹرل واٹر کمیشن کے ساتھ اُٹھا کر منظوری حاصل کرنے کے لئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ 18 کروڑ روپے کی لاگت والے پونچھ منی سیکرٹریٹ کمپلیکس ، لورن ۔گلمرگ سڑک کی تکمیل اور گلاب گڑھ۔ نندی مرگ سڑک کو ٹریفک کے لئے کھولے جانے سے دونوں خطوں کے عوام کو مزید جوڑنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کلسیاں نوشہرہ میں کھیل میدان کے لئے اراضی کی نشاندہی اور چنگس اور راجوری میں سکولی عمارات کی اپ گریڈیشن کے بھی احکامات دیئے۔وزیر اعلیٰ نے واٹر سپلائی اور لفٹ اری گیشن سکیموں میں اضافی مشینری کی دستیابی پر زور دیا تا کہ خراب ہونے کی صورت میں اسے کام پر لگایا جاسکے۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ دھرماڑی ڈگری کالج کو مارچ2018 سے شروع کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے سارا بگا میں کالج کے قیام کے لئے اراضی کا فوری معاوضہ واگذار کرنے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں ضلع کے اراکین قانون سازیہ، چیف سیکرٹری بی بی ویاس، مختلف محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں اور دیگر افسران نے شرکت کی جبکہ صوبائی کمشنر جموں ایم کے بھنڈاری اور ان اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں اور ضلع افسروں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ناشری ٹنل اور رام بن کے درمیان بارشیں ، دیگر علاقوں میں موسم ابرآلود | قومی شاہراہ پر ٹریفک میں خلل کرول میں مٹی کے تودے گرنے سے گاڑیوں کی آمدورفت کچھ وقت کیلئے متاثر
خطہ چناب
! موسمیاتی تبدیلیوں سے معاشیات کا نقصان
کالم
دیہی جموں و کشمیر میں راستے کا حق | آسانی کے قوانین کی زوال پذیر صورت حال معلومات
کالم
گندم کی کاشتکاری۔ہماری اہم ترین ضرورت
کالم

Related

تازہ ترینجموں

جموں میں چھ منشیات فروش گرفتار، ہیروئن ضبط: پولیس

July 8, 2025
جموں

لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا

July 8, 2025
جموں

سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت

July 8, 2025
جموں

بسوہلی میں اے آئی آئی ایم ایس جموں آؤٹ ریچ سینٹرقائم ہو گا :ڈاکٹر جتیندر سنگھ مرکزی وزیر کی قیادت میں بسوہلی میںعوامی دربار،علاقہ میں بہترین طبی سہولیات میسر کرنے کا وعدہ

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?