سانبہ//ضلع ترقیاتی کمشنرسانبہ شیتل نندانے 15 اگست کے موقعہ پر منعقدہونے والی تقریبات سے متعلق انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے افسران کے ساتھ میٹنگ منعقدکی۔اس دوران بتایاگیاکہ سانبہ میں 15 اگست کے روز تقریب آرازی سٹیڈیم سانبہ میں منعقدہوگی جہاں پر پولیس، فوج، این سی سی ، ایک سروس مین اورسکولی طلباء مارچ پاسٹ کوسلامی دیں گے اوراس کے بعد حب الوطنی کے جذبے سے مامور ثقافتی پروگرام پیش کئے جائیں گے۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے اے ڈی سی سانبہ تلک راج کو تقریب کانوڈل افسرتعینات کیا۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنرنے متعلقہ محکموں کے افسران کوہدایت دی کہ وہ سیکورٹی، صفائی ستھرائی، بیٹھنے، پانی وبجلی سپلائی، دعوت ناموں سے متعلق تمام ترانتظامات یقینی بنائیں۔اس موقعہ پرسی ای اوسے کہاگیاکہ وہ تعلیمی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے طلباء کی فہرستیں ڈی سی دفترمیں جمع کروائیں۔اس دوران میٹنگ میں ایڈیشنل ایس پی راجہ عادل حمید، اے سی ڈی، اے سی آر، ایس ڈی ایمز ودیگرمحکموں کے سربراہ بھی موجودتھے۔