یشونت سنہا گروپ پھر وادی وارد ہوگا

Kashmir Uzma News Desk
3 Min Read
سرینگر//مزاحمتی لیڈروں کی گرفتاری کے بیچ سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا کی سربراہی والا سیول سوسائٹی گروپ اگست میں ایک بار پھر کشمیر کا دورہ کرے گا۔ سابق چیف انفارمیشن کمشنر وجاہت حبیب اللہ نے واضح کیا کہ این آئی ائے طرز کے نقطہ نظر سے مسئلہ حل ہونے کی امید نہیں ہے۔ سابق وزیر اعطم ہند اٹل بہاری واجپائی حکومت میں وزیر خارجہ رہے یشونت سنہا کی قیادت والے حساس شہریوں کے گروپ کی جلد ہی کشمیر دورہ متوقع ہے۔ سرینگر میں ایک تقریب کے حاشیہ میں نامہ نگاروںکے ساتھ بات کرتے ہوئے سابق مرکزی انفارمیشن کمشنر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا” ہم آئندہ ماہ کے اوئل میں کشمیر آرہے ہیں،تاہم ابھی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے“۔اس گروپ کے ایک ممبر وجاہت حبیب اللہ نے کہا کہ اس دورہ کا مقصد کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اورحالات سے متعلق مزید جانکاری حاصل کرنا اور مزید آئندہ نقشہ راہ سے متعلق مزید تجویز حاصل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد میں اس کو مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے علاوہ عوام کے سامنے پیش کیا جائے گاتاکہ مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کئے جاسکیں۔ وجاہت حبیب اللہ سے جب گزشتہ برس کے دورے کے نتائج کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ حکومت ہند نے اس سلسلے میں کوئی بھی ردعمل پیش نہیں کیا۔انہوں نے کہا”بھارت کے فکر مند شہری ہونے کے ناطے ہم نے ملک اور ملکی عوام کے تئیں اپنا رول اور ذمہ داری ادا کی،اب لوگ حکومت سے سوال کریں“۔ وجاہت حبیب اللہ نے کہا کہ یہ ملک میں ذمہ داری اٹھانے کا سوال ہے اور”ہم کشمیر کو بھارت سمجھتے ہیںاور لوگوں کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ کشمیر میںکیا ہو رہا ہے“۔قومی تحقیقاتی ایجنسی( این آئی ائے) کی طرف سے7 حریت لیڈران کی گرفتاری سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان چیزوں سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا۔سابق انفارمیشن کمشنر نے کہا”مذاکرات ایک مختلف طریقہ کار ہے،قانونی راستے ٹھیک ہے،تاہم مسلہ کشمیر گرفتاریوں اور سخت طریقہ کار اپنانے سے حل نہیں ہوگا“۔انہوں نے واضح کیا کہ کوئی یہ سوچ بھی نہیں سکتا کہ اس طرح کے طریقہ کار سے مسئلہ ہوگا۔ گزشتہ برس برہان وانی کے جان بحق ہونے کے بعد شروع ہوئی لہر کے بعد جہاں مرکزی حکومت اور پارلیمانی گروپ سے مزاحمتی لیڈروںسے بات چیت کرنے سے انکار کیا وہیں سابق وزیر خارجہ یشونت سنہا کی قیادت والے گروپ نے سید علی گیلانی اور میرو واعظ عمر فاروق نے بات چیت کی تھی۔اس گروپ میں یشونت سنہا اور وجاہت حبیب اللہ کے علاوہ سابق وایس ایر چیف مارشل کپل کاک،صحافی بھارت بھوشن اور سوشہبا باروئے بھی شامل تھے۔
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *