سرینگر// سرینگر کے تعلیمی اداروں گورنمنٹ ڈگری کالج بمنہ ،گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری انسٹچیوٹ نواکدل ،گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول جڈی بل ، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول حضرتبل ،گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سونہ وار اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری انسٹچیوٹ کوٹھی باغ میں باقی ماندہ مستحق رائے دہندگان کا چنائو فہرستوں میں اندراج کے لئے خصوصی کیمپوں کا انعقاد کیا گیا ۔جس دوران طلبأ اورشرکأ کو ووٹ کی اہمیت کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔انہیں رائے دہندگان کواپنے اختیارات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔رائے دہندگا ن کو چنائو کارڈ کے فوائد کے بارے میں جانکاری دی گئی۔