سرےنگر// نےشنل کانفرنس کے صدر وسابق مرکزی وزےر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے رےاست کے سرکردہ عالم دےن عالم باعمل اسلامی سکالر مفسر قرآن مرحوم قاسم شاہ بخاریؒ کی۸۱ وےں ےوم وصال پر زبردست خراج عقےدت پےش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے زندگی کے آخری لمحہ تک تبلےغ دےن اور ملی خدمات انجام دےں اور مرحوم نے زندگی کے آخری حصے مےں قرآن مجےد کا ترجمہ مادری زبان کشمےری مےں انجام دےکر ہم پر بہت بڑا احسان کےا۔ مرحوم بخاری نے حنفےہ عربی کالج کی بھی بنےاد ڈالی۔سابق وزےر اعلیٰ عمر عبداللہ نے خراج عقےدت پےش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم کے علمی ، روحانی کمالات ہمارے لئے مشعل راہ ہےں۔پارٹی کے جنرل سکرےٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال اور پارٹی کے سینئر لیڈران عبدالرحےم راتھر ، محمد شفےع اوڑی، شرےف الدےن شارق، علی محمدساگر،مےاں الطاف احمد ، ڈاکٹر شےخ مصطفی کمال ، پیر آفاق احمد، پیر ذادہ احمد شاہ اوردیگر لیڈران کے علاوہ جمعیت ہمدانیہنے بھی مرحوم بخاری کو عقےدت پےش کیا ہے۔