سرینگر //نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر نے کل شہر خاص کے درجنوں علاقوںکرکے لوگوں کے درپیش مسائل اور مشکلات کی جانکاری حاصل کی ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ موجودہ مخلوط سرکارکے وجود میں آنے سے شہر سرینگر کے لوگوں سیاسی انتقام گیری پر زبردست ستایا جارہا ہے اور شہر کوتعمیر و ترقی کے لحاظ سے ہر سطح پر نظر اندا ز کیا جارہا ہے ۔ ساگرنے دورے کے دوان زیارت حضرت سید محمد امین اوسی منطقی ؒ واقع عالی کدل اور جامع اول میں ہو رہی تعمیری کاموں کا بھی جائزہ لیا ۔ اس تاریخی اور مقدس درگاہ اور مسجد کو گزشتہ تباہ کن سیلاب کافی نقصان پہنچا تھا اور ان کی مرمت اور تعمیر کے لئے ساگر نے پہلے ہی زرکثیرفراہم کیا تھا اور آج جامع اول اور زیارت گاہ کے ساتھ ساتھ زیر تعمیر مریج حال شیخ کالونی کیلئے پچاس لاکھ روپے واگزار کئے ۔ انہوں نے وازپورہ سے نالہ مر سڑک کی فوری مرمت کے لئے اور ڈرنیج سسٹم کو ٹھیک کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ اس کے ساتھ انہوں نے تاریخی جامع مسجد نوہٹہ کی بیوٹیفیکیشن میں سرعت لانے پر زور دیا ۔ انہوںنے جامع مسجد میں نماز جمعہ پر مسلسل قدغن لگانے کی زبردست مذمت کی اور یہ دینی معاملات میں مداخلت فی الدین ہے۔