جموں//گوجربکروال اصلاحی کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ جموں واس کے گردونواح میں شرپسندعناصرکی طرف سے کی جارہی قبرستانوں کی بے حرمتی کوبندکیاجائے بصورت دیگرمسلمانان جموں احتجاجی مہم چھیڑیں گے۔ یہاں جاری مشترکہ پریس بیان میں گوجربکروال اصلاحی کمیٹی کے صدر امیرالدین کسانہ اور جنرل سیکریٹری چوہدری اخترنے کہاکہ آرایس پورہ کے گائوں چوہالہ میں چندروزقبل آرایس ایس اوربھاجپاسے تعلق رکھنے والے غنڈوں نے قبرستان پر جبراً جے سی بی لگاکر اس دیرینہ قبرستان کومسمارکردیا جوتقریباً دوسوسال پرانی قبرستان مطابق ریکارڈ ہذا میں نمبرخسرہ 1248 مرکہ 22.6 کنال موجود ہے اوربہت بڑی زیارت بھی موجودہے ۔یہاں پر شرپسندآئے روز شراب ودیگرمنشیات کااستعمال کرتے ہیں اومنع کرنے پراکثرمقامی مسلمانوں کودھمکاتے وہراساں کرتے ہیں۔چوہدری اخترحسین نے کہاکہ آرایس پورہ کے بھاجپاوپی ڈی پی کے موجودہ سیاست داں بھی ان کی پشت پناہی کرتے ہیں اوراوقاف اراضی ہتھیانے میں پیش پیش ہیں۔ آرایس پورہ کے ایس ڈی ایم وپولیس افسران بھی ان شرپسندوں کے معاون ہیں۔ اخترحسین چوہدری، امیرالدین کسانہ ، سیکریٹری فرمان علی ودیگرعہدیداراوں نے ڈویژنل کمشنردفترکے باہر احتجاج کیااورصوبائی کمشنرسے ملاقات کرکے مسائل کی جانکاری دی اوربتایاکہ اگر مناسب کارروائی عمل میں نہ لائی گئی تواصلاحی کمیٹی جموں میں احتجاجی مہم چھیڑیں گے ۔ اس دورنا مظاہرین نے سڑک بھی بندکی۔اس سلسلے میں ڈویژنل کمشنرنے یقین دہانی کرائی کہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔