مظفر آباد//متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ بھارتی حکمران اور ان کے پالیسی ساز ادارے مایوسی اور بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں،ورنہ یہ ایک حقیقت ہے کہ عوام اورعسکریت پسندوں کو مزاحمتی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔ ایک بیان کے مطابق صلاح الدین متحدہ جہاد کونسل کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ حریت قائدین اور کارکنوں کے گھروں اور دفاتر پر آئے روز این آئی اے کے چھاپے اور گرفتاریاںبڑھتی ہوئی مزاحمتی تحریک سے گھبراہٹ کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ زرخرید میڈیا اور ایجنسیوں کے ذریعے کردار کشی کی مہم دراصل تحریکی قیادت کو عوامی حلقوں میں غیر مو¿ثر و غیر معتبر بنانے کی ایک سازش نظر آرہی ہے ،جو کسی بھی صورت میں کا میاب نہیں ہوگی ۔صلاح الدین نے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ تحریکی صفوں میں ہم آہنگی اور اتحاد ،قیادت پر اعتماد اور مشترکہ لائحہ عمل کی پیروی ،کامیابی حاصل کرنے کیلئے ناگزیر ہے ۔حزب سربراہ نے جیلوں میں پابند سلاسل تحریکی قیادت با لخصوص آسیہ اندرابی اور مسرت عالم کی بگڑتی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے عالمی برادری بالخصوص ایمننسٹی انٹر نیشنل کو قیدیوں کے ساتھ روا غیر انسانی سلوک کی طرف متوجہ کرنے کی بھر پور کوشش کرے ۔