سرینگر/ /لشکر طیبہ چیف محمودشاہ نے کہاہے کہ بھارت عملی طور پر جنگ ہارچکاہے اوریکے بعد دیگرے اس کی تمام سازشیں دم توڑ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آخری حربے کے طور پر وہ عوام اور حریت قیادت کے درمیان قائم اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کی ناکام کوشش کررہاہے مگر اللہ نے چاہا تو عوام اس سازش کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ لشکر طیبہ ترجمان ڈاکٹرعبداللہ غزنوی کی جانب سے موصولہ بیان کے مطابق لشکر چیف محمودشاہ نے کہاکہ ہندوستان عالمی سطح تحریک آزادی کو بدنام کرنے کے لیے دہشت گردی سے جوڑنے کے لیے کافی عرصے سے القاعدہ اور داعش کو بڑھاوادے رہاہے ۔انہوں نے کہا”ہم عوام کو بتانا چاہتے ہیں کہ تمام عسکریت پسند تنظیمیں باہمی مشاورت ،تعاون اور اتحاد و اتفاق کے ساتھ بھارتی افواج کے خلاف برسرمیدان ہیں جبکہ داعش کو کھڑاکرنے کا مقصد عسکریت پسندوں کی بدنامی ،تحریک کی بدنامی ہے “۔ انہوں نے کہاکہ القاعدہ اورداعش فتنہ تکفیر کی ایک بدترین مثال ہے جس نے صرف اور صرف مسلمانوں کو نقصان پہنچایاجو بہت خطرناک ہے۔انہوں نے عوام کو اس سے باخبر رہتے ہوئے اس کو مسترد اوراس کی بیخ کنی کرنی ہوگی ۔محمودشاہ نے حریت رہنما شبیرشاہ،مشتاق الاسلام ،مسرت عالم ،آسیہ اندرابی،ڈاکٹرمحمدقاسم فکتوسمیت دیگر قائدین و کارکنان کی گرفتاریوں پر شدید غصے کا اظہارکرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی پامالی قراردیا ہے ۔