کپوارہ//مزدروں کے حقوق کی پا مالی کے خلاف کپوارہ ضلع میں بدھ کو سینکڑوں مزدوروں نے ایک زوردار احتجاج کیا اور ریاستی سرکار پر بے حسی کا الزام لگاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اگر فوری طور مزدرورں کے حقوق کی پاسداری نہیں کی گئی تو وہ ایک زور دار احتجاجی مہم چھیڑ دیں گے ۔کپوارہ ضلع میں نیشنل فرنٹ آف انڈین ٹریڈیونین فیڈریشن کے بینر تلے سینکڑوں مزدوروں نے ڈاکہ بنگلہ کپوارہ میں اپنے جائز حقوق پر شب خون مارنے کے خلاف احتجاج کیا۔انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کی پامالی کے علاوہ مزدور ویلفیئر بورڈ کی کارکردگی بھی نا قص ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کو رجسٹریشن کروانے کے لئے جو لوازمات رکھے گئے ہیں وہ سارے قوانین مزدوروں کے خلاف ہیں ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور مزدوروں کے مشکلات کی طرف توجہ دیکر ان کے روز مرہ مسائل حل کر نے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں ۔