کراچی// سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر اپنے کیریئر کے دوران دنیا بھر کے بیٹسمینوں کے لیے دہشت کی علامت تھے۔ وہ اپنی رفتار کی بدولت کسی بھی کھلاڑی کو پریشان کرسکتے تھے۔ان کے خطرناک بائونسرز اور یارکرز نے کئی کھلاڑیوں کو زخمی بھی کیا۔ راولپنڈی ایکسپریس نیحال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ کیرئیر کے دوران ان کی خواہش تھی کہ وہ سابق آسٹریلین اوپننگ بیٹسمین میتھیو ہیڈن کو اپنی اسپیڈ سے ڈھیر کریں۔انہوں نے یہ بات سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے اور ساتھ یہ بھی کہا کہ انہیں بیٹسمین کو زخمی کرکے کبھی اچھا نہیں لگا لیکن یہ سچ ہے کہ میں ہیڈن کو گیند مارنا چاہتا تھا لیکن یہ ماضی کی باتیں ہیں ہم اب بہت اچھے دوست ہیں۔شعیب اختر نییہ بھی کہا کہ انہوں نیکیریئر کے دوران 19 بیٹسمینوں کو ریٹائرڈ ہرٹ کیا تھا۔