کپوارہ//کپوارہ قصبہ میں ہفتہ کی صبح ایک فوجی گاڑی نے ایک 55سالہ راہ گیر کو اس وقت کچل ڈالا راجب وہ سڑک سے کہیں جارہاتھا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گنڈ سعیداں کرناہ کا 55سالہ شہری محمد مجنون شاہ ولد علی اکبر شاہ ہفتہ کی صبح ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ کے دفتر کے نزدیک کپوارہ سوپور شاہراہ پر چل رہا تھا کہ اس دوران وہا ں فوجی گا ڑیا ں گزری اور ان میں ایک فوجی گاڑی نے محمد مجنون کو ٹکر مار کر کچل ڈالا ۔عینی شاہدین نے بتا یا کہ آس پاس کے لوگو ں نے خون میں لت پت 55سالہ شہری کو سب ضلع اسپتال کپوارہ فوری طور منتقل کیا اوروہا ں علاج و معالجہ کے لئے داخل کیا تاہم محمد مجنو ں زخمو ں کی تاب نالاکر اسپتال میں ہی دم تو ڑ بیٹھا ۔پولیس نے واقعہ کے خلاف فوری طور پر ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 190/2017US304Aدرج کر کے تحقیقات شروع کی جبکہ نعش کو کرناہ روانہ کیا گیا ۔اس دوران ہندوارہ میں ایک وین کو حادثہ پیش آ یا جسمیں ڈرائیور الطاف احمد بٹ شدید طور زخمی ہوگئے اور انہیں ضلع اسپتال ہندوارہ میں علاج و معالجہ کے لئے داخل کیا گیا ۔