بھارت کی امیدیں اب این آئی اے سے وابستہ:دینی محاذ

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//مسلم دینی محاذنے کہا ہے کہ بھارتی حکمرانوں کی ساری امیدیں اب این آئی اے سے وابستہ ہوگئی ہیں کہ شاید اب این آئی اے اس جذبۂ حریت کو ختم کر دے گی۔موصولہ بیان کے مطابق جموں کشمیر میں خوف دہشت کا ماحول پیدا کرنے کیلئے این آئی اے حریت پسند قیادت کے ساتھ ساتھ تاجروں اور سنگ بازوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لارہی ہیں۔بیان کے مطابق ایک طرف حریت پسندوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں اور دوسری طرف ان کو بدنام کرکے ان کے اور لوگوں کے درمیان نفرتیں پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اس صورتحال میںعوام اور قیادت پر لازم ہے کہ وہ این آئی اے کے ان اہداف کو سمجھیں اور ان کا مقابلہ صبرو استقامت کے ساتھ کریں۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *