ترال میں سکول لڑکی لاپتہ

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
ترال//ترال کے گوجر طبقے سے تعلق رکھنے والی ایک بیوہ کی کم عمر بیٹی اور واحد سہارا سکول سے لاپتہ ہوگئی ہے۔سترہ سالہ سلیمہ دختر مرحوم بشیر احمد گوجر گزشتہ سوموار کو گھر سے ہائر سکنڈری سکول ترال کے لئے نکلنے کے بعد واپس نہیں لوٹی،جس کے بعد اُس کی ماں نے اُسے ہر جگہ تلاش کیا تاہم وہ کہیں نہیں ملی ۔اُس نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اگر وہ کہیں بھی جاتی تھی لیکن شام کوگھر واپس لوٹتی ۔مذکورہ خاتون نے روتے بلکتے کہا ’’ میرے دل میں طرح طرح کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں‘‘۔ علاقے کے معززلوگوں نے پولیس حکام سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ لڑکی   کو تلاش کرکے ایک بے سہارا خاتون کی ڈھارس بندھائیں۔ اس حوالے سے خاتون نے ترال پولیس کو تحریری طور بھی مطلع کیا ہے ۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *