گاندربل//ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس گاندربل میں سنیچر کولوک عدالت کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گاندربل راجہ شجات علی خان نے کی جو لیگل سروس اتھارٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔اس موقع پر حال ہی میں تعینات کئے گئے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ گاندربل معراج الدین صوفی بھی موجود تھے۔لوک عدالت میں دو بینچ قائم کئے گئے تھے جن میں مختلف نوعیت کے 78 مقدمات زیر سماعت لائے گئے جن میں سے 34 مقدمات افہام و تفہیم سے حل کئے گئے ۔اس موقع پر محکمہ بجلی کے بقایا جات کے سلسلے میں 1لاکھ 56ہزار 5 سو تصفیہ کے تحت وصول کئے گئے ۔