بارہمولہ //محکمہ ڈرگ کنٹرول کشمیر نے سنیچر کوضلع بارہمولہ کے ٹنگمرگ اور کنزر علاقوں میںبیس سے زیادہ دکانوں کا اچانک معائنہ کیا جس میں قواعدوضوابط کی خلاف ورزی کی پاداش میں تین دوافروشوں کے لائسنس معطل کر کے ان کی دوکانیں مقفل کردی گئیں ۔ڈرگ کنٹرول کی ایک ٹیم نے اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرلر سرینگر پرویز احمد بٹ اور انسپکٹر شبیر احمد پنڈت اور امتیازاحمد شامل تھے، نے کئی دکانوں کو معائنہ کیااور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی۔ انہوں نے نشہ آور ادویات کی فروخت کے بارے میں ضروری ریکارڈ نہ رکھنے پر تین دوافروشوں کے لائسنس معطل کرنے کے احکامات صادر کرتے ہوئے دوکانیں سر بمہر کر دیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر کشمیر ڈاکٹر عرفانہ احمد نے بتایا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروئی کی جائے گی ۔