بھدرواہ //ضلع انتظامیہ ڈوڈہ نے گُذشتہ روز بھدرواہ کے ٹیکسی یونین کے صدر محسن گنائی کے ساتھ مبینہ پولیس کی مار پیٹ کی تحقیقات مجسٹریٹ سے کرنے کا حُکم دیا ہے۔یاد رہے جمعہ کے روز لوگوں نے اس واقعہ کے خلاف بھدرواہ میں احتجاج کیا تھا ۔حُکم میںتحقیقات 15دنوں کے اندر مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے،تاکہ قصور وں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا سکے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ محمد حنیف ملک نے انجمنء اسلامیہ ، ٹیکسی آپریٹرس یونین بھدرواہ اور محسن گنائی کے رشتہ داروں کے ساتھ کے منعقدہ ایک میٹنگ کے بعد تحقیقات کا حُکم دیا ۔اس موقعہ پر ایس ایس پی ڈوڈہ محمد شبیر کھٹانہ اور ایس پی بھدرواہ شہزاد سلاریہ بھی موجود تھے۔سب ڈویژن ٹھاٹھری محمد انور بانڈے کو واقعہ کی تحقیقات کے لئے تحقیقاتی آفسر مقرر کیا گیا ہے جسے 15 دنوں کے اندر اسکی تحقیقات کرنے کے بعد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔اے ڈی سی نے واقہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ واقعہ بدقسمی ہے اور ہم نے مقامی ایم ایل اے اور ایس ایس پی کی موجودگی میں اس واقعہ کا سنجیدہ نوٹس لیا ہے اور اسکی مجسٹریٹ سے تحقیقات کرنے کا حُکم دیا ہے۔