ڈوڈہ//ضلع کے تحصیل بھالہ کے ڈگا علاقہ میں جموں و کشمیر وومن ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے ایک بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا ،جس میں وارڈ ممبر محمد امین بٹ،رضاکار علی محمد، فاروق احمد سمیت خواتین کی ایک بھاری تعداد نے شرکت کی۔اس موقعہ پر ضلع منیجر محمد اقبال نے خواتین کی بہبود کے لئے کارپوریشن کی طرف سے چلائی جا رہی سکیموں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ان سکمیوں میں خاص طور سے WEP, NHFDC, NBCFDC,NMOFC اور سیلف ہیلپ گروپ و ایجوکیشن لوُن جیسی سکیمیں شامل ہیں۔کارپوریشن کے ضلع منجیر نے بتایا کہ خواتین کے لئے روزگار فراہم کرنے کی غرض سے یہ سکیمیں چلائی جا رہی ہیں،تاکہ غریب ، ان پڑھ ،تعلیم یافتہ بیروزگار و معذور خواتین ان سکیموں کے تحت کارپوریشن کے کم شرح سود پر قرضہ لیکر اپنا روزگار کما سکیں ۔ انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ ان سکیموں کی مکمل جانکاری حاصل کرکے ان کا بھر پور فائدہ اُٹھائیں،تاکہ خواتین اپنا روز گار کما سکیں۔