کشتواڑ//ٹھاٹھری میں گذشتہ روز بادل پھٹنے کے واقعہ میں متاثرین کی بازآبادکاری کے لئے چیرمین ضلع لیگل سروس اتھارٹی اور پی ڈی جے بھدرواہ ایم کے شرما کی رہنمائی میں ایک قانونی بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔کیمپ کی صدارت چیر مین تحصیل لیگل سروسز کمیٹی و منصف ٹھاٹھریسندیپ سین نے کی۔اس موقعہ پر متاثرین کو سرکار کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے تحت ریلف پروگرام کی جانکاری اور باز آباد کاری و ریلیف مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ ضروری باتوں کی جا نکاری دی گئی۔مقررین نے متاثرین کو اس سلسلہ میں اپنے حقوق کی جانکاری بھی فراہم کی اور اس سلسلہ میں وکلا و دیگر قانونی رضاکارون کے رول کی اپمیت بھی بیان کی۔ایڈوکیٹ بی ایس منہاس ،ایچ این ٹھاکور، تحصیلدار ٹھاٹھری، بی ڈی او ٹھاٹھری اور دیگر افسرون نے بھی کیمپ میں شرکت کی ۔