Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

جموں میںتقریب منعقد

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 30, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
جموں//پی ڈی پی کایوم ِ تاسیس خطہ جموں میں بھی منایاگیا۔اس سلسلے میں سرمائی راجدھانی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی پی کے سینئر لیڈر اور خوراک ، شہری رسدات ، امور صارفین اور اطلاعات کے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے کہا کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے ریاست میں واحدجماعت کی اجارہ داری کو ختم کر کے حقیقی معنوں میں جمہوریت کو بحال کیا ۔ پارٹی کے یومِ تاسیس پر پارٹی ہیڈ کوارٹر جموں میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چودھری ذوالفقار علی نے کہا کہ ریاست میں ایک ہی پارٹی کی اجارہ داری قایم تھی اور لوگوں کے پاس دوسرا کوئی متبادل نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم مفتی محمد سعید نے پی ڈی پی کی شکل میں لوگوں کے سامنے ایک متبادل رکھا ۔ چودھری ذوالفقار علی نے کہا کہ پی ڈی پی نے پچھلے 18 برسوں کے دوران اپنے موقف سے انحراف نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی نے چاہے بی جے پی یا کانگریس کے ساتھ سرکار بنائی تا ہم پارٹی کا موقف کبھی تبدیل نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات کی وکالت کی ہے اور پارٹی نے نئی دہلی ، جموں اور سرینگر میں ایک ہی زبان بولی ہے ۔ بی جے پی کے ساتھ مخلوط سرکار بنانے کے مرحوم مفتی محمد سعید کے متحرک فیصلے کی سراہنا کرتے ہوئے ذوالفقار نے کہا کہ اُس وقت کی صورتحال اور لوگوں کے منڈیٹ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بی جے پی کے ساتھ مخلوط سرکار تشکیل دینا پڑی تا ہم یہ فیصلہ بعد میں صحیح ثابت ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر ملک کی ایک ایسی ریاست ہے جہاں دو ایمز قائم کئے جا رہے ہیں اور جموں و سرینگر کو سمارٹ سٹیز کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے اڑھائی برسوں کے دوران ریاست میں کئی ترقیاتی پروجیکٹ شروع کئے گئے جن میں سے بیشتر پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں ۔ پی ڈی پی کے سینئر لیڈر نے کہا کہ موجودہ مخلوط سرکار ریاست میںباہمی رواداری اور بھائی چارے کی ایک مثال بن گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتیں ایجنڈا آف الائینس کی پابند ہیں ۔ اس موقعہ پر پی ڈی پی کے جنرل سیکرٹری وید مہاجن نے مفتی سرکار کے تین سال اور موجودہ حکومت کے دو سال یاد کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں محبوبہ مفتی کی قیادت میں تعمیر و ترقی کا انقلاب آیا ہے اور ریاست کے تینوں خطوں کی یکساں ترقی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ اس موقعہ پر پارٹی کے دیگر کئی لیڈروں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔  
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کپواڑہ میں حزب کمانڈر کی جائیداد قرق: پولیس
تازہ ترین
صدرِ جمہوریہ نے لداخ ایل جی کو ’گروپ اے‘سول سروس عہدوں پرتقرری کا اختیار دیا چیف سیکرٹری اور ڈی جی پی کی تقرری کے لیے مرکزی حکومت کی منظوری بدستور لازمی
تازہ ترین
پونچھ ضلع جیل میں جھگڑے میں  قیدی زخمی
پیر پنچال
جموں و کشمیر میں موسلا دھار بارشیں، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا
تازہ ترین

Related

تازہ ترینجموں

جموں میں جعلی سیفائر ریکیٹ کا پردہ فاش: حیدرآباد متاثرہ کو 62 لاکھ روپے واپس: پولیس

July 9, 2025
تازہ ترینجموں

جموں میں چھ منشیات فروش گرفتار، ہیروئن ضبط: پولیس

July 8, 2025
جموں

لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا

July 8, 2025
جموں

سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت

July 8, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?