سرینگر//تحریک حریت،حریت (ع)،ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن،نیشنل فرنٹ،دختران ملت ،مسلم لےگ،تحریک مزاحمت ،ماس مومنٹ ،سالویشن مومنٹ،مسلم کانفرنس ،مسلم خواتین مرکز،محاذ آزادی ،انٹرنیشنل فورم فار جسٹس ،تحریک استقامت ، پیروان ولایت اورینگ مینز لیگ نے ٹہاب پلوامہ میں جاں بحق ہوئے دو جنگجوﺅں کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے جموں و کشمیر میں انسانی خون بہنے کا سلسلہ جاری ہے۔تحریک حریت کے چیئرمین سید علی گیلانی نے خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے جموں کشمیر میں انسانی خون ہر روز بہہ رہا ہے اور یہ کسی بھی حال میں تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ موصولہ بیان کے مطابق سید علی گیلانی نے پُرامن مظاہرین پر فورسز کی جانب سے تشدد اور پیلٹ کے استعمال سے درجنوں افراد کو زخمی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے پورا برصغیر آتش فشاں کا ڈھیر بن گیا ہے۔ بھارت، پاکستان بالعموم اور جموں کشمیر کے عوام بالخصوص بھارت کے غیر حقیقت پسندانہ اپروچ، ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے مصائب کی دلدل میں پھنس چکے ہیں۔ حریت چیئرمین نے کہا کہ بھارت نے تمام انسانی، آئینی ، اخلاقی اور قانونی اقدار کو پاو¿ں تلے روندھتے ہوئے جموں کشمیر پر فوج کشی کی اور عالمی اداروں اور انصاف پسند اقوام کے سامنے کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دینے کا وعدہ کیا، مگر فوجی قبضے کے بعد بھارت ان وعدوں سے مکر گیا اور پُرامن ذرائع سے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے بجائے طاقت سے عوام کے مطالبہ آزادی کو دبانے کا عمل شروع کیا جس کی وجہ سے یہاں کے نوجوان سرفروشی کا راستہ اختیار کرنے کے لیے مجبور ہوئے۔ انہوں نے کہا ”ہم گزشتہ 70سال سے مسئلہ کشمیر کو پُرامن ذرائع اور بات چیت سے اس متنازعہ اور سلگتے ہوئے مسئلہ کو حل کرنے کا پُرزور مطالبہ کرتے آئے ہیں، مگر بھارت نے ہماری آرزوو¿ں کی طرف دھیان نہیں دیا، بلکہ بندوقوں کے دہانے کھول کر سرزمین کشمیر کو انسانی خون سے لالہ زار بنادیا“۔ گیلانی کی ہدایت پر تحریک حریت کا ایک وفد مدثر ندوی کی قیادت میں ٹہاب پلوامہ گیا جہاں انہوں نے ایک جنگجو کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ حریت (ع)نے پر امن مظاہرین پر فورسز اور پولیس کے تازہ یلغار اور تشدد آمیز کاروائیوں کے نتیجے میں دو اور معصوم نوجوانوں کو جاں بحق کرنے کو انتہائی تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے مزید کئی افراد کو شدید طور پر زخمی کردینے کی کارروائی کی پُرزور مذمت کی ہے ۔موصولہ بیان میں حریت نے دونوںجوانوں کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری نوجوان اور ہماری نئی نسل ایک مقدس کاز کےلئے اپنے سلب شدہ حقوق کی بازیابی اور انسانیت سوز مظالم کے خلاف برسر جدوجہد ہیں اور انتہائی مشکل حالات میں اپنی جانوں پر کھیل کر حریت اور قربانی کی ایک نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں ۔بیان میں کہا گیا کہ کشمیر میں جاری خون خرابہ ، ماردھاڑ اور قتل غارت گری اور بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کی اصل وجہ حکومت ہند کا جارحانہ رویہ ہے جس کی وجہ سے آج تک مسئلہ کشمیر معلق ہے اور کشمیری عوام سیاسی غیر یقینیت اور عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن نے شہریوں پر فورسز یلغار کے دوران درجنوں شہریوں کو لہو لہان کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاجی مظاہرین کے خلاف پھر سے گولیوں اور پیلٹ کا استعمال کیا گیا۔ بیان میں بار ایسو سی ایشن نے فوری طور پر مار دھاڑ اور انسانی لہو گرانے کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے عوامی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنے کا مطالبہ کیا۔بار نے کہا کہ لاسی پورہ میں فورسز نے ایک نوجوان آصف احمد کو گولی مار کر شدید زخمی کیا ۔بار جنرل سیکریٹری کے مطابق بار کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس کے دوران اس بات کومحسوس کیا گیا کہ روزانہ بنیادوں پر درجنوں کشمیریوں کا خون بہانا اب فورسز کیلئے معمول بن گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا جب ہند پاک امریکہ میں سندھ طاس آبی معاہدے کے تحت پن بجلی پروجیکٹوں پر بات کرسکتے ہیں ،تو مسئلہ کشمیر پر کیوں مذاکارتی عمل شروع نہیں کیا جاسکتا،جہاں گزشتہ70برسوں سے معصوم انسانوں کا لہو سڑکوں پر گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت کا موقعہ دینے کیلئے دونوں ملکوں میںکیوں اتفاق نہیں ہوسکتا،تاکہ ان دونوں ملکوں کے علاوہ برصغیر میں بھی قیام امن کی راہ برآمد ہو۔اس دوران فوجی عدالت کی طرف سے مژھل فرضی جھڑپ کے دوران مارے گئے3نوجوانوں کی ہلاکت میں ملوث اہلکاروں کی سزاﺅں کو معطل کرنے اور پٹھان ڈریس کی وضاحت دینے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے بار ایسو سی ایشن نے کہا کہ ٹیری ٹوریل آرمی کے2اہلکاروں نے پولیس کی پوچھ تاچھ کے دوران اس بات کا اعتراف کیا کہ4راجپوت رائفلز کے اہلکار وادی سے باہر جانے سے قبل حد متارکہ پر فرجی جھڑپ کرنے اور انعامات لینے کیلئے جلدی میں تھے۔نیشنل فرنٹ نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ خون ناحق ضرور رنگ لائے گا اور وہ دن دور نہیں ہے جب ظالموں سے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا۔دختران ملت نے جاں بحق ہوئے جنگجوﺅں کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے اُن کے لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔مسلم لےگ کے اےک وفدنے مہند بجبہاڑہ جاکر شوکت احمد مےرکے جنازے مےںشرکت کی ۔وفد میں محمد امےن ڈار، خورشےد احمداور تصدق احمد ڈار شامل تھے۔تحریک مزاحمت کے چیئرمین بلال صدیقی نے فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی میں جاں بحق ہوئے نوجوانوں کے لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ” ہم روز اپنے جوانوں کی لاشوں کو اٹھا رہے ہیں اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں خاموشی کا رویہ اختیار کرکے ہمارے زخموں پر نمک پاشی کررہے ہیں“۔ ماس مومنٹ نے خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری نوجوان حصول مقصد کیلئے اپنا گرم گرم لہو بہارہے ہیں۔انہوں نے دونوں نوجوانوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مشن کو پائے تکمیل تک پہنچا کر ہی دم لیا جائے گا۔خاتون حریت لیڈر نے کہا کہ سرفروشوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔سالویشن مومنٹ کے ترجمان ،مسلم کانفرنس کے ایک دھڑے کے چیئرمین شبیر احمد ڈار ، مسلم خواتین مرکز کی چیئرپرسن یاسمین راجہ،محاذ آزادی کے ایک دھڑے کے صدر محمد اقبال میر،انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو،ینگ مینز لیگ چیئرمین امتیاز احمد ریشی ، تحریک استقامت کے چیئرمین غلام نبی وار اور پیپلز فریڈم لیگ کے جنرل سیکریٹری محمد رمضان خان نے جاں بحق ہوئے جنگجوﺅں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔