حاجی بل بارہمولہ کاواحدسڑک رابطہ خستہ حال

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
بارہمولہ//شمالی ضلع بارہمولہ کے حاجی بل علاقے کو قصبے بارہمولہ سے ملانے والا واحد سڑک رابطہ کئی جگہوں پر دھنس جانے اور خستہ حال ہونے کی وجہ سے مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق قصبہ بارہمولہ سے تقرےباً 14 کلومےٹر فاصلے والے سڑک جس کو پی اےم جی اےس وئی نے دس سال قبل تعمےر کیا تھا اب کافی خستہ حال ہوچکی ہے اور نہ صرف اس سڑک پر بڑے بڑے کھڈ بن گئے ہےں بلکہ اس سڑک کی حفاظتی دےوارےںبھی گر گئی ہےں۔اس اہم سڑک پرکئی مقامات پر پسےاں گر آئےں ہےں اور کئی جگہوں پر دھنس گئی ہے جس کے نتےجے مےں مسافروں اورڈرائےورں کو زبردست مشکلات کا سامنا ہے اور حادثات کا خطرہ لاحق رہتا ہے ۔اےک مقامی شہری مشتاق احمد نے کشمےر عظمیٰ کو بتاےا کہ حاجی بل گاﺅ ں جوکہ اےک بلندپہاڑ ی پر آباد ہے ،یہاں دس سال قبل جب پی اےم جی اےس وئی کی جانب سے اےک سڑک کی تعمےر ہوئی تو لوگوں مےں خوشی کی لہر ڈوڑ گئی تھی لےکن آج تک اس واحد سڑک کی کبھی بھی مرمت نہےں کی گئی ۔انہوں نے مزےد بتاےا کہ لوگ اس سڑک پر چلنے میں اب کافی ڈر محسوس کرتے ہےں جس کی وجہ سے بےمار اور طلاب پےدل سفر کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں اور ےہ پےدل سفر گھنے جنگل اور جاڑےوں کے بےچ طے کرنا پڑتا ہے جس کے دورن جنگلی جانو روں کے حملے کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔لوگوں نے سرکار مطالبہ کےا کے کہ اس سڑک کی جلد از جلد مرمت کی جائے تاکہ لوگوں کو راحت مل سکے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *