ایک سال پرانا راجپورہ قتل کیس ,سیاسی اثرو رسوخ کی بنیاد پر

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر// جنوبی ضلع پلوامہ کے سونہ بنجر راجپورہ میں ایک سال قبل اراضی تنازعہ کے دوران قتل ہوئے لال دین ڈھوئی کے افرادخانہ نے کہا ہے کہ اس قتل کیس میں ملوث افرادکھلے عام گھوم رہے ہیں۔ پلوامہ کے بالائی علاقہ سونہ بنجر راجپورہ میں سال گزشتہ18جولائی کو زمین تنازعہ پرمحمد ایوب ڈھوئی ولد لال دین ڈھوئی نامی شہری لڑائی کے دوران ہلاک ہوا تھا،جس کے بعد پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس زیر نمبر83/16 درج کیا تھا اور کئی ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ ایک سال گزر جانے کے بعد بھی اصل ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ مقتول کے فرزند محمد اقبال ڈھوئی کی سربراہی میں ایک وفدنے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ایک سال سے ملزم کے خلاف کاروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی ہے۔انہوںنے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اصل میں ملزم حکمران جماعت اور ایک وزیر کا خاص کارکن ہے،اس لئے ضلع انتظامیہ اور پولیس اُس کے خلاف کارروائی نہیں کررہی ہے۔انہوں نے ارباب اقتدار سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *