اننت ناگ // سیاحتی مقام پہلگام کی بیتاب ویلی میں اتوار کو ایک بھاری درخت Eonکار پر گر گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک کمسن لڑکی سمیت 2 کی موت واقع ہوئی جبکہ مزید 2 کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اتوارکوپہلگام کی بیتاب ویلی میں ایک Eonگاڑی زیر نمبر JK01W-8167جس میں ایک کمسن لڑکی سمیت چارسوار تھے پر اچانک ایک بھاری درخت گر گیا جس کے سبب گاڑی میں سوار بمنہ کی رہنے والی کمسن بچی عظمیٰ حمید ساکن کنڈ زیل پانپور موقعہ پر ہی لقمہ اجل جبکہ ہلال احمد بٹ ولد عبدالر رازاق بٹ ساکن بمنہ کی موت ضلع ہسپتال پہنچنے کے بعد ہی واقعہ ہوئی اس حادثہ میں زخمی ہونے والے دو نوجوانوں کی شناخت امتیاز احمد جالا ولد محمد سلطان جالا ساکن بمنہ سرینگر اور فاضل یوسف ولد محمد یوسف ساکن پلوامہ کے بطور ہوئی ہے جنہیں علاج ومعالجے کیلئے اننت ناگ ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا ۔عینی شاہدین نے بتایاکہ حادثہ پیش آنے کے فورا بعد وہاں افرتفری پھیل گئی اس دوران وہاں موجود لوگوں نے زخمیوں کو باہر نکالا تاہم اس دوران کمسن لڑکی موقعہ پر ہی ہلاک ہو چکی تھی تاہم دیگر زخمیوں کو علاج کیلئے اننت ناگ ضلع ہسپتال پہنچایا جہاں بمنہکا رہنے والا نوجوان بھی زخمیوں کی تاب نہ لا کر چل بسا پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کے تحقیقات شروع کر دی ہے اور قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد کمسن بچی اور لڑکی کینعش کو ان کے لواحقین کے حوالے کیا گیا ہے ۔