بارہمولہ//بارہمولہ کے رفیع آباد علاقے میں سرکار نے گورنمنٹ ہائی ا سکول میںلیبارٹری کیلئے 2009میںسنگ بنیاد ڈالاتھا تاہم ابھی تک عمارت تشنہ تکمیل ہے ۔جس کی وجہ سے طلاب سائنسی تجربات عمل میں لانے سے قاصر ہیں ۔مقامی لوگوں کے مطابق سرکارنے 2009 میںرفیع آباد کے چاٹوسہ ڈنگی وچھہ گائوں میں سرکاری ہائی اسکول کیلئے ایک لیبارٹری بلڈنگ کا سنگ بنیاد ڈالا تھا تاہم نو سال گذر جانے کے باوجود عمارت تشنہ تکمیل ہے ۔انہوں نے بتایا کہ عمارت کی صرف چار دیواری کھڑی کی گئی ہے اور طویل عرصہ چھت کے بغیر رہنے کی وجہ سے عمارت کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی ہے لیکن سرکار اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔ایک مقامی طالب علم نثار احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ لیبارٹری نہ ہونے کی وجہ سے انہیںتعلیمی لحاظ سے کافی نقصان اُٹھانا پڑ تا ہے ۔انہوںنے سرکار سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد سے جلدعمارت کو مکمل کریں تاکہ طلاب کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو۔