سرینگر// محکمہ سیاحت نے ضلع گاندربل میں مہم جو یانہ سیاحت کو بڑھاوا دینے کیلئے کشمیرایڈونچر ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن آف کشمیر((ATOAK کے اشتراک سے پہاڑی دریائوں میں کشتی رانی سے متعلق ’ کشمیر رافٹنگ میراتھان‘‘ منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے میراتھان منعقد کرانے کا مقصد وادی میں مہم جویانہ سیاحت کو بڑھاوا دینا ہے۔ گاندر بل میں 3اگست2017کو منعقد ہونے والے اس میراتھان میں 13ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں کشمیریونیوسٹی سرینگر، سینٹرل یونیوسٹی سرینگر، کشمیر یونیوسٹی جنوبی کیمپس، اسلامیہ کالج، ATOAK، JKHMC، JKSMA، سٹیٹ ڈزائسٹر ریلف فنڈ، محکمہ سیاحت، کشمیر رائفٹنگ آپریٹرس ایسوسی ایشن، گلیشرمونٹنرنگ کلب اور دیگر ٹیموں نے رافٹنگ میںشرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ہر ٹیم چپو چلانے والے سات کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔ ووسن سے وائل تک نالہ سندھ کے تیز رفتار پانی پررافٹنگ ان ٹیموں کیلئے بھرپور مقابلے کا سامان مہیا کریگا، جوکھلاڑیوں کیلئے چلینج سے کم نہ ہوگا۔ اس موقع پر محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر محمود احمد شاہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اینڈونچرسپورٹس کیلئے کافی مواقع موجود ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گاندربل ضلع میں گھنے جنگل، مچلتی نہریں ، بلند وبالا پہاڑ اور خوب صورت مرغزار ہیں، جو مہم جویانہکھیلوں کیلئے معقول ہیں۔ اس موقع پر صدر ائے ٹی او ائے کے روف ترمبو،اور دیگر افراد نے بھی خطاب کیا۔ گاندربل میلے میں شرکت ہونے والے کھلاڑیوں کیلئے 3اگست 8بجکر 30منٹ پرٹی آر سی سرینگر میں گاڑی اںدستیاب ہونگی۔