جموں//اب جب کہ سالانہ امرناتھ یاترا اپنے آخری مرحلہ میں داخل ہو چکی ہے ، اتوار کو 309عقیدتمندوں کا ایک اور قافلہ وادی کی جانب روانہ ہوا۔بھگوتی نگر کے یاتری نواس سے روانہ ہونے والے اس قافلہ میں 236مرد، 73خواتین بھی شامل تھیں۔ کڑے حفاظتی انتظامات میں پہلگام اور بالٹال کے لئے روانہ ہوا جہاں سے وہ پوتر گپھا کے درشنوں کے لئے جائیں گے۔ آج کے اس قافلہ سے 213شردھالو بالٹال کے راستے 16کلو میٹر کا دشوار گذار راستہ طے کر کے گپھا پر پہنچیں گے جب کہ 96دیگر پہلگام سے نسبتاً طویل 42کلو میٹر کا سفر طے کریں گے۔ دریں اثنا 40روزہ یاترا کے 32ویں روز آج 1372یاتریوں نے پوتر شولنگ کے درشن کئے ، اس طرح امسال درشن کرنے والے یاتریوں کی مجموعی تعداد 253971ہو گئی ہے ۔29جون سے شروع ہونے والی اس یاترا کا اختتام آئندہ اگست کو رکھشا بندھن کے روز ہوگا، ابھی تک 48یاتری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جن میں 10جولائی کو ہونے والے حملہ اور 16جولائی کو ہوئے حادثہ میں ہلاک ہونے والے 24یاتری شامل ہیں۔