گول//سنگلدان کی عوام نے آج اُس وقت پٹیل انجینئرنگ کمپنی کے خلاف احتجاج کیا اور کہا کہ جہاں پہلے ہی کچھ علاقے خطرے میں پڑے ہیں اُسی جگہ پر پٹیل انجینئرنگ کمپنی ڈمپنگ کر رہی ہے اور اس جگہ پر پہلے دوسری کمپنیاں ڈمپنگ کر رہی تھیں اور یہاں پر خطرہ بڑھ گیا تھا جس وجہ سے یہاں پر دو محلوں کو شدید خطر ہ لاحق ہے لیکن کئی روز سے پٹیل انجینئرنگ کمپنی اسی مقام پر ڈیمپنگ کر رہی ہے جس وجہ سے لوگوں میں کافی خوف پیدا ہوا ہے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈیمپنگ سے پہلے ہی علاقہ خطرہ میں ہے اور کئی رہائشی مکانوں کو دراڑیں پڑی ہیں او ر اس سے پہلے بھی ایک علاقہ ہی صفہ ہستی سے مٹ چکا ہے اور آج پھر اُسی مقام پر یہ کمپنی ڈیمپنگ کر رہی ہے ۔ اگر چہ پہلے بھی انتظامیہ نے کمپنی کو اس مقام پر ڈیمپنگ کرنے سے روکا تھا لیکن آج پھر ہٹ دھرمی سے یہ کمپنی نہیں ہٹ رہی ہے اور غیر قانونی طریقے سے یہاں پر ڈیمپنگ کر رہی ہے ۔مقامی لوگوںکاکہناہے کہ اگرچہ انتظامیہ نے اس جگہ پر ڈیمپنگ کرنے سے کسی بھی کمپنی کو روک لیا ہے کیونکہ یہاں پر پورا علاقہ زمین بوس ہو سکتا ہے لیکن اس کے با وجود کیوں کمپنی ڈمپنگ کر رہی ہے ۔اس سلسلے میں لوگوں نے جب نائب تحصیلدار سنگلدان سے پوچھا تو انہوں نے اس بارے میں چپی سادھ لی اور لوگوں نے کہا کہ اگر یہاں پر کوئی بھی حادثہ پیش آئے گا اُس کا ذمہ دار براہ راست انتظامیہ ہو گی جو اس طرح سے یہاں پر کمپنیوں کو غیر قانونی تعمیر کرنے سے نہیں روک رہی ہے ۔اس کے علاوہ پورے سنگلدان میں جہاں جہاں بھی کمپنیاں غیر قانونی تجاوزات کا تعمیرات کرتی ہے یا کوئی دوسرا کام کرتی ہے اُس کا براہ راست انتظامیہ بھی ملوث ہے اور اس طرح سے عوامی جائیداد کو دودوہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے ۔