کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے سفر محمود پر جانے والے عازمین کے پہلے قافلہ کو گرم جوشی کے ساتھ سرینگر کے لئے براستہ سنتھن۔اننت ناگ روانہ کیا گیا ،جہاں سے وہ بین الاقوامی فلائٹ کے ذریعہ براہ راست جدہ سالانہ حج کیلئے روانہ ہونگے۔ایم ایل سی فردوس ٹاک، ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ جی این بلوان ،ایس ایس پی کشتواڑ سندیپ وزیر ،امام جامع مسجد کشتواڑ فاروق کچلو کے علاوہ سینئر سول وپولیس اہلکاروںکی ایک بڑی تعداد حاجی صاحبان کو اسلامیہ فریدیہ ایجوکیشنل اینڈ ریسرچ انسٹیچوٹ کشتواڑسے روانہ کرنے کے موقعہ پر موجود تھی۔ممبر قانون ساز کونسل فردوس ٹاک بذات خود ان عازمین کے ہمراہ سرینگر کے لئے روانہ ہوئے ۔عازمین کے لئے راستے میں ناشتہ و لنچ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔